داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی2 ارب 62 کروڑ روپے جاری

بدھ نومبر 13:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںداخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب 62 کروڑ34 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12 ارب 23 کروڑ10 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے بلوچستان میں مغربی بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے 12 کروڑ، بلوچستان میں جنوبی بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے 16 کروڑ، بلوچستان میں ایف سی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے 13 کروڑ 38 لاکھ، باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں تعمیراتی کاموں کے لئے 12کروڑ 33 لاکھ، چترال میں سکیورٹی فورسز کے لئے رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 12کروڑ 33 لاکھ، عبداللہ شاہ غازی رینجرز کراچی کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ 15 لاکھ، بھٹائی رینجرز کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 9 کروڑ، ایچ 16 میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے 16 کروڑ، اسلام آباد میں اریگیشن نظام کی بہتری کے لئے 66 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔