پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

خصوصی کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپس، میڈیکل کیمپس کا انعقاد مرض کے تدارک سمیت حفاظتی تدابیر سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا

بدھ 14 نومبر 2018 14:08

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن بدھ کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ذیابیطس فائونڈیشن پاکستان ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں کے اشتراک سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپس، میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیاگیا جبکہ عوام میں شعوری بیداری پیدا کرنے کیلئے واکس بھی منعقد کی گئیں جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد شرکت کی۔

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیانے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص ایڈیشن شائع کئے گئے۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ان کے حالیہ سروے کے دوران اس وقت دنیا میں 220ملین افراد شوگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں جبکہ یہ تعداد سال 2030ء میں بڑھ کر دوگنی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

کم و متوسط آمدنی والے ممالک میں ذیابیطس کے مریضوں میں اموات کی شرح 80فیصد تک ہے۔

اس موقع پر شوگر کے مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں گے اور اس مرض کے تدارک سمیت حفاظتی تدابیر سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ انٹر نیشنل ذیابیطس فائونڈیشن بھی دنیا بھر میں شوگر کے خاتمہ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ شوگر کے مریضوں کیلئے 1922ء میں طویل تحقیق کے بعد انسولین دریافت کی گئی جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے لائف سیونگ ٹریٹمنٹ کا کردار ادا کررہی ہے۔ علاوہ ازیں انسولین کے موجد فریڈرک بینٹنگ کا یوم پیدائش بھی 14 نومبر ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :