مچھلی کا تیل دل کے دورہ سے بچائو اور وٹامن ڈی کینسر سے موت کے خطرات کو کم کرتا ہے، سائنسدان

بدھ 14 نومبر 2018 14:08

مچھلی کا تیل دل کے دورہ سے بچائو اور وٹامن ڈی کینسر سے موت کے خطرات کو ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) مچھلی کا تیل دل کے دورہ سے بچائو اور وٹامن ڈی کینسر سے موت کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سائنسدانوں کی تازہ طبی تحقیق کے مطابق فش آئل دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو 28 فیصد تک کم کر دیتا ہے جبکہ وٹامن ڈی ایسے افراد میں موت کے خطرے کو 25 فیصد تک کم کر دیتی ہے جو کینسر سے متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وٹامن ڈی سرطانی خلیوں کی ہیت پر اثر انداز ہوتے ہوئے اس کے پھیلائو کو روکنے میں معاون ہوتی ہے۔

بوسٹن میڈیکل ہاسپیٹل اور اوہائیو میڈیکل سائنسز کے سائنسدانوں نے پچاس اور اس سے بڑی عمر کے 25,871 رضاکاروں پر اس کا پانچ سال تک تجزیہ کیا۔ایسے افراد جنہوں نے ہفتے میں ایک بار مچھلی کھائی یا پھر اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کھائی، میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات 40 فیصد تک کم ہوئے ان کے مقابلے میں جنہوں نے نہ سپلیمنٹ لیا اور نہ ہفتہ میں کم از کم ایک بار مچھلی کھائی۔

متعلقہ عنوان :