بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 14:19

بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولیات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گورنر بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔