کراچی ،ْکلفٹن میں مقامی ریسٹورنٹ کے گودام سے برآمد ہونے والے زائد المعیاد گوشت کو تلف کر دیا گیا

ْ مقامی ریسٹورنٹ سے برآمد ہونے والے زائد المعیاد گوشت کے استعمال کی مدت 2014 اور 2015 تک تھی

بدھ 14 نومبر 2018 14:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں مقامی ریسٹورنٹ کے گودام سے برآمد ہونے والے زائد المعیاد گوشت کو تلف کر دیا گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس کے دو رہائشی بچوں کی کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے مبینہ زہر خوانی سے ہلاکت کے معاملے کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی نے مقامی ریسٹورنٹ کے گودام پر چھاپے میں برآمد ہونے والے زائد المعیاد گوشت کو ضائع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق زائد المعیاد گوشت سرجانی ٹائون کے ڈمپنگ اسٹیشن پر جلا کر ضائع کیا گیا ہے، مقامی ریسٹورنٹ سے برآمد ہونے والے زائد المعیاد گوشت کے استعمال کی مدت 2014 اور 2015 تک تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز زمزمہ کے ریسٹورنٹ کے گودام پر گزشتہ روز چھاپہ مار کر سامان کی منتقلی کے دوران زائد المیعاد گوشت برآمد کیا تھا ، گوشت سے بو آرہی تھی جبکہ ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس سے پہلے انتظامیہ نے اس گودام کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔سندھ فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ایس ایف ایکی جانب سے لگائی گئی سیل ہٹا دی ہے ۔پولیس نے موقع سے سامان منتقل کرنے والے لڑکے کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :