بلوچستان کے حلقہ پی بی 5دکی اور حلقہ این اے 258کے 23پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کل ہوگی

بدھ 14 نومبر 2018 14:24

بلوچستان کے حلقہ پی بی 5دکی اور حلقہ این اے 258کے 23پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 5دکی میں ضمنی انتخاب اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258کے 23پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، دونوں حلقوں میں پولنگ کل جمعرات کوہوگی۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 5دکی میں ضمنی انتخاب کیلئے 75پولنگ اسٹیشن اور این اے 258میں 23پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پی بی 5اور این ای258کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ،ْ پولنگ (آج) جمعرات کی صبح 5بجے سے شروع ہو کر شام 5بجے تک جاری رہے گی۔دوسری جانب پی بی 5دکی اور این اے 258لورالائی میں ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈی سی دکی عبدالناصر دوتانی کے مطابق حلقوں میں دو ہزار سے زائد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، حلقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے اور تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔