لفظ -‘‘ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا 121 واں یومِ پیدائش پرسوں منایا جائیگا

بدھ 14 نومبر 2018 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) لفظ -‘‘ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا 121 واں یومِ پیدائش پرسوں منایا جائیگا ۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستا ن کے رہنما چوہدری رحمت علی 16نومبر 1897 ء کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں ۔ چوہدری رحمت علی نے 1933 میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا انہوں نے لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا ایک اخبار بھی نکالا جس کا نام پاکستان تھا چوہدری رحمت علی 3 فروری 1951ء کو انتقال کر گئے انہیں لندن کے شہر کیمبرج میں دفن کیا گیا ہی-