(ن )لیگ نے جو کیا پی ٹی آئی بھی وہی کر رہی ہے ،ْ بختاور بھٹو زر داری

دونوں جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی بینظیر بھٹو کا نام ہٹا دیا ،ْ بیان

بدھ 14 نومبر 2018 14:46

(ن )لیگ نے جو کیا پی ٹی آئی بھی وہی کر رہی ہے ،ْ بختاور بھٹو زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہاہے کہ (ن )لیگ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹائی، اب پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی بینظیر بھٹو کا نام ہٹا دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا نام مخالفین ہٹا رہے ہیں لیکن بینظیر بھٹو آج بھی قابل رشک ہیں اورمخالفین ان کی موت کے کئی سال بعد آج بھی ان سے ڈرتے ہیں۔بختاور بھٹو نے کہا کہ ان کٹھ پتلیوں کو چاہے جتنی بھی سپورٹ ملے وہ وہاں تک نہ پہنچ سکتے ہیں نہ تاریخ بناسکتے ہیں۔