بلوچستان کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ْ ڈاکٹر عارف علوی

بدھ نومبر 14:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پہلے ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات کی، گورنر بلوچستان نے صدرمملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلی بلوچستان، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور اعلی حکومتی عہدیداروں سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔