کراچی، تیسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ : اومیگا کلب نے آرام باغ کلب کو شکست دیدی

بدھ 14 نومبر 2018 14:47

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری ’’تیسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 70-32پوائنٹس سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے طاہر نقاش 32،ٹیپو 17،انس ظہیر 10اور تیمور ظہیر نے 7جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے حسن علی 9،اسد حفیظ اور اشرف یحییٰ نے 8،8پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے۔ میچ میں ریفریز کے فرائض نزاکت خان ،جمیل شیخ ،ممتاز احمد نے انجا م دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،زاہد ملک اور طارق حسین تھے۔

متعلقہ عنوان :