نامعلوم چور ہزارہ یونیورسٹی کے سامنے دو دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل لے اڑے

بدھ 14 نومبر 2018 15:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) نامعلوم چور ہزارہ یونیورسٹی کے سامنے دو دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل لے اڑے۔ شاہراہ ریشم پر موجود واردات کے بعد تاجروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح 6 بجے کے قریب ہزارہ یونیورسٹی کے سامنے عبدالله مارکیٹ میں واقع بازار سے نامعلوم چور ولید موبائل شاپ اور جنرل سٹور کے تالے توڑ کر 25 ہزار روپے کی نقدی، دو قیمتی موبائل، سگریٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش جبکہ چیئرمین مارکیٹ سے خان کریانہ اینڈ گیس ایجنسی سے 15 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر اشیاء سمیت لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شنکیاری پولیس نے مارکیٹ گارڈ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔