عمران خان کو دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے سے کس نے روکا؟
وزیراعظم عمران خان دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنا چاہتے تھے لیکن آئی جی اور پولیس نے دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سیاسی مبصرین
مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 15:48
(جاری ہے)
جس پر پروگرام میں موجود اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی پولیس نے دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
لیکن میں اتنا بتاتا چلوں کہ یہ معاملہ اتنا سخت ہے کہ اگر اس کو نہ پکڑا گیا تو میرے خیال سے اس ملک کو سب سے بڑا خطرہ نہ انڈیا سے ہے نہ آبی جارحیت سے ہے نہ معاشی مسائل اور کرپشن سے ہے بلکہ اس ملک کو سب سے خطرہ انتہا پسند مذہبی جماعتوں سے ہے۔اوراگراس ملک کو کوئی کھلا چیلنج کر رہا ہے تو وہ مذہبی انتہا پسند جماعتیں ہیں۔اسے ایک برے خواب کی طرح بھلایا نہیں جا سکتا۔اگر ان چیزوں کے خلاف کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو اس کا خمیازہ ملک کوبھگتناپڑے گا اور اگر کوئی فیصلہ کر لیا تو پھر ترقی ملک کا مقدر ہو گی۔خیال رہے آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو تین روز تک جاری رہا۔حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر تحریک لبیک پاکستان نے تین روز سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے میں پانچ نکات کو تحریر کر کے دستخط کئے گئے ۔جس میں کہا گیا کہ آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں تو ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تیس اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ان افراد کو فوری رہا کیا جائے گا۔ اس واقعہ کے دوران جس کسی کی بلا جواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.