مقبوضہ کشمیر، سید علی گیلانی کے داماد آبائی علاقے میں سپرد خاک

نماز جنازہ میںحریت رہنمائوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

بدھ 14 نومبر 2018 15:57

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے داماد غلام حسن مخدومی کو اپنے آبائی علاقے سوپور ڈور میں سپرد خاک کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 65سالہ غلام حسن مخدومی گزشتہ کچھ عرصے سے معدے کے سرطان میں مبتلا تھے اور وہ گزشتہ روز سرینگر کے صورہ ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ میں حریت رہنمائوں محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک، عبدالاحد پرہ ، ڈاکٹر یوسف العمر، انجینئر غلام حسن میر، شیخ محمد یوسف، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ ، ڈاکٹر نعیم گیلانی، نسیم گیلانی، انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتواور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔