مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے سرینگر میں خاتون اور اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا

بدھ 14 نومبر 2018 15:57

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں تلاشی کی کارروائیوںکے دوران ایک خاتون اور اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسیہ جان نامی خاتون کو سرینگر لاوے پورہ میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھی۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی بھی ضبط کرلی۔

(جاری ہے)

خاتون کے دو بھائیوں کو سرینگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ گنائی محلہ میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیاگیا۔ ایس ایس پی سرینگر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں دعویٰ کیا ہے گرفتار کی جانے والی خاتون عسکریت پسندوں کی کارندہ ہے۔ دریں اثناء بھارتی فوج کی 42 راشٹریہ رائفلزاور سینٹرل ریزرو پویس فورس نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لائی جس کے باعث لوگوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔