مقبوضہ کشمیر، سید علی گیلانی کا داماد آبائی علاقے میں سپردخاک، نماز جنازہ میںحریت رہنمائوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

بدھ 14 نومبر 2018 15:57

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے داماد غلام حسن مخدومی کو اپنے آبائی علاقے ڈوروسوپور میں سپرد خاک کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 65 سالہ غلام حسن مخدومی گزشتہ کچھ عرصے سے معدے کے سرطان میں مبتلا تھے اور وہ گزشتہ روز سرینگر کے صورہ ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ میں حریت رہنمائوں محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک، عبدالاحد پرہ ، ڈاکٹر یوسف العمر، انجینئر غلام حسن میر، شیخ محمد یوسف، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ ، ڈاکٹر نعیم گیلانی، نسیم گیلانی، انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتواور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔