غازی میں 55 سالہ شخص کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا

بدھ 14 نومبر 2018 16:16

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) غازی میں 55 سالہ شخص کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی افراد نے کنویں سے نعش نکل کر ورثا کے حوالہ کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تحصیل غازی کے موضع شیر اول میں 55 محمد خان ولد خان بہادر گھر کے قریب واقع پانی کے کنویں میں گر جانے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی گائوں کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ امدادی کارروائی کرتے ہوئے نعش کو کنویں سے نکل کر ورثاء کے حوالہ کر دی۔ ورثاء نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیکر کوئی رپورٹ درج نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :