میرپور کی حدود میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ سے روزانہ دو سے تین افراد لٹنے لگے

بدھ 14 نومبر 2018 16:16

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) میرپور کی حدود میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ سے روزانہ دو سے تین افراد لٹنے لگے۔ گذشتہ چار روز کے دوران اب تک درجنوں افراد لٹ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود جاوید شہید روڈ، کالج روڈ منڈیاں، پی ایم اے لنک روڈ، جناح آباد، آفیسر کالونی، سرسیّد کالونی، جھنگی لمبا میرا اور دیگر علاقوں میں نماز مغرب کے بعد مسلح افراد گن پوائنٹ پر راہ چلتے لوگوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لیتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق ان علاقہ کی گلیوں میں دو سے تین نقاب پوش کھڑ ے رہتے ہیں جو پیدل آنے جانے والے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ منڈیاں کے لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ میرپور کی حدود میں ہونے والی کرائم سٹریٹ کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس گشت میں اضافہ کو یقینی بنایا جائے۔