مختلف بانڈہ جات میں پانی کی شدید قلت کے خلاف شہریوں کا واسا کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار

بدھ 14 نومبر 2018 16:16

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ایبٹ آباد کے مختلف بانڈہ جات میں پانی کی قلت کے خلاف شہریوں نے واسا کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایبٹ آباد کے مختلف بانڈہ جات بانڈہ املوک، بانڈہ شیر خان، بانڈہ پھگواڑیاں، بانڈہ دلازاک، بانڈہ جلال خان (الیاسخیل)، بانڈہ نور احمد اور بانڈہ بٹنگ کے مکینوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ ان علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث گھروں کی خواتین اور بچے دور دراز علاقوں سے گڑھے اٹھا کر پانی کی ضرورت پوری کر رہے ہیں، پانی کی بندش کے خلاف یونین کونسل جھنگی کی عوام نے محکمہ واسا کے خلاف شدید احتجاج کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں جھنگی کے نواحی علاقہ بانڈہ شیر خان، بانڈہ املوک، بانڈہ پھگواڑیاں، بانڈہ دلازاک، بانڈہ نور احمد، بانڈہ بٹنگ، بانڈہ جلال خان الیاسخیل اور دیگر علاقوں میں گذشتہ کئی دنوںسے پانی نہیں آ رہا، خواتین و بچے دور دراز علاقوں سے سر پر گھڑے رکھ کر پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی ممبران، تحصیل ممبران و بلدیاتی ممبران لڑکیوں کی طرح چوڑیاں پہن کر اپنے اپنے دفتروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ محکمہ واسا کے چیئرمین کو متعدد بار آگاہ کیا ہے مگر شنوائی نہیں ہوئی، اگر پھر بھی پانی نہ آیا تو چیئرمین واسا کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔