یورپی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغازمیں مندی

بدھ 14 نومبر 2018 16:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) یورپی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی رہی جس کی وجہ برطانیہ کا بریگزٹ معاہدے بارے ڈرافٹ ہے۔

(جاری ہے)

لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.6 فیصد گر کر 7012.77 پوائنٹ پر آرہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.7 فیصد کم ہوکر 11394.75 پوائنٹ اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 5062.44 پوائنٹ پر آگیا۔

متعلقہ عنوان :