تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، لیول 1463.77 فٹ ہو گیا

بدھ نومبر 16:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، لیول 1463.77 فٹ ہو گیا، ڈیم میں پانی کی آمد 23200 جبکہ اخراج 59000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، بجلی کی پیداوار 940 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر 1463.77 فٹ پر آ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 23200 جبکہ اخراج 59000 کیوسک ہے، تربیلا ڈیم 10 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں، 7 یونٹ بند ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 940 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :