آصف علی زرداری (آج) ایک روزہ دورے پربدین پہنچیں گے

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری( آج)جمعرات کو ایک روزہ دورے پربدین پہنچیں گے ،جہاں وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی،تحصیل اور ٹائون کے عہدیداروِں سے ملاقات کریں گے اور دیگرتقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے دورے کے حوالے سے ضلع بدین بھرمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔ آصف علی زرداری کے متوقع دورے کے موقع پرسیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ضلع بدین بھرکے پولیس اسٹیشنوں اورپولیس لائن کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی پولیس اہلکاروں کوبدین طلب کرلیاگیا ہے