ابھیشیک کا فلموں میں ایشوریا سے کم معاوضہ ملنے کا اعتراف

جس اداکار کی جتنی زیادہ مانگ ہوگی اسے اسی حساب سے معاوضہ دیا جائے گا ،ْ انٹرویو

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فلموں میں ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن سے کم معاوضہ ملاہے۔

(جاری ہے)

ادا کار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ میں اداکار اور اداکاراؤں کو دئیے جانے والے معاوضے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایشوریا کے ساتھ 9 فلموں میں کام کیا ہے جن میں سے 8 فلموں میں انہیں مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا۔

ابھیشیک نے کہا کہ دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں یہاں بات اداکار اور اداکاراؤں کے درمیان معاوضے کے فرق کی نہیں بلکہ بزنس کی ہے جس اداکار کی جتنی زیادہ مانگ ہوگی اسے اسی حساب سے معاوضہ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 8 سال بعد ایک بار پھر فلم ’گلاب جامن‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :