نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ابوظہبی میں پریکٹس

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے ابوظہبی میں شروع ہوگا

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابوظہبی میں پریکٹس کی ،ْ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن تاحال فٹ نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے ابوظہبی میں شروع ہوگا جس کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے صبح کے سیشن میں پریکٹس کی ۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن گروئن انجری کا شکار ہیں اور تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔واضح رہے کہ کین ولیم سن پاکستان کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے