کریمنل جسٹس کمیٹی کی انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے پولیس کواشتہاری اور مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت

بدھ نومبر 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) کریمنل جسٹس کمیٹی نے انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے پولیس کے تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اشتہاری اور مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کر دی۔سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی زیرصدارت کریمنل جسٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیشن جج لاہور نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے مزید ہدایت کی کہ پولیس تمام مقدمات کے جلد اور بروقت چالان عدالتوں میں بھجوائے۔ سیشن جج لاہور نے کہا کہ انصاف کی جلد فراہمی کے لئے عدلیہ کو پولیس اہلکاروں کا تعاون درکار ہے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز نے انصاف کی جلد فراہمی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ اجلاس میں سینئر سول جج لاہور شکیب عمران قمر اور تنیوں کچہریوں کے ججز بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :