Live Updates

منفی ہتھکنڈے اپوز یشن کو احتساب سے نہیں بچا سکتے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

اسر ائیل بارے جعلی بیان بازی پر مبنی پو سٹو ں پر حکومتی وزراء کا نام لکھنا سنگین جرم ہے ‘رہنما تحریک انصاف

بدھ 14 نومبر 2018 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سو شل میڈ یا پر قومی اخبارات کے نام پر جعلی بیان بازی پر مبنی فیک پو سٹیں بنا کر حکومت کو بد نام اور عوام کو پر یشان کر نے والے قا نو نی گر فت سے نہیں بچ سکتے اسر ائیل کے حق میں بنا ئی جانے وا لی جعلی بیان بازی پو سٹو ں پر حکومتی وزراء کا نام لکھنا سنگین جرم ہے اپوز یشن کے او چھے ہتھکنڈے انہیں کڑے احتسا ب سے نہیں بچا سکتے۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پارٹی آ فس میں کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہ ن لیگ کی جھو ٹ بریگیڈ کے منفی ہتھکنڈے ان کے آ قا ئو کو نہیں بچاسکتے بلکہ انہیں مز ید پر یشان کر سکتے ہیں تحریک انصا ف اگر شر فت کا مظاہرہ کررہی ہیں تو اپوز یشن کی بد معا شی بھی کسی صور ت قبو ل نہیں ۔

(جاری ہے)

سو شل میڈ یا پر وزراء کے نام سے جعلی بیان بازی پر مبنی پو سٹیں شیئر کر نے والے عنا صر باز آ جا ئیں اسی میں ان کی بہتری ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ملک کو قر ضو ں کی دلد ل میں پھنسا کر جانے والے پور ی قوم کے سامنے بے نقا ب ہو چکے ہیں زر داری اور نواز شر یف احتسا بی شکنجے میں پھنس چکے انہیں ملک کو لو ٹنے کا حسا ب دینا ہو گاچیئر مین نیب کی جانب سے افسران کو میڈیا انٹرویو نہ دینے پر پا بندی خو ش آئند اقدام ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات