صحافی ذیشان مصطفے کی والدہ محترمہ کی وفات تعزیتی اجلاس ، گہرے دکھ و رنج کا اظہار

بدھ 14 نومبر 2018 17:00

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء)ایک تعزیتی اجلاس اقبال انقلابی منعقد ہوا اجلاس میں انصر زمان خان ،عمران خالد ،راجہ ہارون الرشید ،مرزا ندیم اختر ،ارشد چوہدری ،سعد چوہدری ،سجاد چوہدری ،اور محمد وسیم ،محمد نواز نے شرکت کی اجلاس میں صحافی ذیشان مصطفے کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے درجات میں بلندی کیلئے دعا کی گئی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی گئی