Live Updates

سعودی مالیاتی پیکج تاخیر کا شکار

وزارت خزانہ پیپر ورک ہی مکمل نہ کر سکی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 17:02

سعودی مالیاتی پیکج تاخیر کا شکار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14نومبر 2018ء) سعودی مالیاتی پیکج تاخیر کا شکار ہو گیا۔ وزارت خزانہ پیپر ورک ہی مکمل نہ کر سکی۔پیپر ورک مکمل ہونے پر ہی ایک ارب ڈالر کی قسب ملے گی۔ذرائع کے مطابق افسران کے دورہ چین کی وجہ سے کاغذائی کاروائی مکمل نہ ہو سکی۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیپر ورک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان تا حال سعودی مالیاتی پیکج حاصل نہیں کر سکا۔

اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سےپاکستان کے لیے اعلان کردہ مالی امدادی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط اسی ہفتے ملے گی۔ رواں ماہ سعودی عرب کی جانب سے زر مبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے تین ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔یہ رقم پاکستان کو قسطوں میں دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

،اس کے علاوہ سعودی عرب پاکستان کو ہر سال ادھار پر تیل بھی دے گا جس کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی امداد سے بیرونی ادائیگیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔برادر اسلامی ملک سے ڈالر آنے کے بعد گرتے ہوئے زر مبادلہ کو ذخائر کا سہارا ملے گااور روپیہ بھی مستحکم ہو گا۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابی حاصل کر تھی۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا۔

وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمراور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھارتیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔ سعودی عرب کا 12 ارب ڈالر کا پیکج پاکستانی معیشت کو پٹڑی پر لے آئے گا 12 ارب ڈالر کا فائد ملنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹھہراو، ڈالر کی قیمت میں کمی سمیت مہنگائی کا زور ٹوٹے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات