معروف شاعر برق ملتانی کی 54ویں برسی( کل) منائی جارہی ہے

بدھ 14 نومبر 2018 17:12

ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) معروف شاعر برق ملتانی کی 54ویں برسی (کل)15 نومبر کو منائی جارہی ہے۔برق ملتانی 1889ء میں ملتان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام احمد علی گردیزی تھا۔آپ نے علی گڑھ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد برطانوی ریلوے میں افسر تعینات ہوگئے۔آپ نے فیروز پور ،دہلی، کراچی، لاہور اورملتان ریلوے میں خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

1957ء میں ڈی ایس ریلوے کی حیثیت سے ملتان سے ریٹائرہوگئے۔آپ کا شمار امیر مینائی کے شاگردوں میں ہوتاتھا۔ زمانہ طالب علمی کے دوران آپ نے مولانا حسرت موہانی کے ہمراہ ایک ہی ہاسٹل میں رہے۔برق ملتانی کی مادری زبان فارسی اور اردو تھی۔ آپ کو انگریزی اور سرائیکی میں بھی مہارت حاصل تھی۔برق ملتانی کا 15نومبر 1964ء کو ملتان میںانتقال ہوا۔ن کے صاحبزادے کرامت گردیزی کاشمار بھی معر وف شعراء میں ہوتا ہے۔