سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے مصر کے سفیر کی ملاقات

بدھ 14 نومبر 2018 17:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مصر کے سفیر نے سینیٹر راجہ ظفرالحق کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ انہوں نے 1985-86 میں بطور سفیر برادر ملک مصر میں خدمات سرانجام دی ہیں اور اس وقت ان کے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت دونوں ممالک کے مابین برادارانہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی تھی۔ ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ ثقافتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات اور مذہبی سکالز کے وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ شیخ الاظہر بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد میں تدریس کے شعبے سے منسلک رہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملاقات کے دوران پاکستان مصر فرینڈ شپ گروپ زیادہ متحرک کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔