1500 اور 100روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

بدھ 14 نومبر 2018 17:23

1500 اور 100روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے 100روپے کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج15نومبر بروز جمعرات کو ہوگی، مذکورہ انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک ، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے، یہ رواں سال کی 30 ویںاور مجموعی طور پر24 ویں قرعہ اندازی ہو گی، اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی جبکہمرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی آ ج 15 نومبر بروز جمعرات کو ہو گی، یہ قرعہ اندازی رواں سال کی 29 ویں اور مجموعی طورپر76ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں، مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے، اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل ۱ٓباد میں منعقد ہو گی ۔