پیپلز پارٹی کے لئے عمر جت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مکھی اودھا مل

بدھ 14 نومبر 2018 17:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سابق صدر ضلع ملیر، سابق ٹائون ناظم بن قاسم ٹائون و امیدوار PS-127مرحوم عمر جت پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان جیسا نڈر، بے باک، نظریاتی جیالا صدیوں میں پیدا ہوتا ہے وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں میں شمار ہوتے تھے جن کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے سابقہ جنرل سیکرٹری اور ضلع کونسل کراچی کے ممبر مکھی اودھا مل، ضلع کونسل کراچی کے ممبر عبدالستار حمایتی اور اسلم کامریڈ نے کہا کہ مرحوم عمر جت کی دوسری برسی کے پروگرام کی تقریب لٹھ بستی ریڑھی گوٹھ میں منائی جائے گی جس میں کارکنان و رہنما بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے مرحوم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمر جت صاحب کی کمی کا شدت سے احساس ہوتا ہے وہ ہر پارٹی ایونٹ میں پیش پیش رہتے تھے اور مختلف فورم پر ان کا تعاون ہمارے ساتھ ہوتا تھا۔انھوں نے ضلع ملیر میں پارٹی اسٹرکچر کو جس طرح مضبوط کیا اور بحیثیت صدر انتہائی جانفشانی سے پارٹی کی ساکھ کو بحال رکھتے ہوئے کارکنان کا اعتماد حاصل کیا وہ قابل ستائش ہے۔