ترکی بڑھتے ہوئے عالمی کردار کے پیش نظر مغربی اور دیگر ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے

جاپان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار یوچی ہوسویا کا ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو

بدھ 14 نومبر 2018 17:26

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ترکی آنے والے وقت میں عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، بڑھتے ہوئے عالمی کردار کے پیش نظر وہ مغربی اور دیگر ملکوں کے درمیان پل بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں جاپان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار یوچی ہوسویا نے کہا ہے کہ ترکی کیلئے مغربی اور غیر مغربی ممالک کے درمیان ایک پُل کے طور پر کام کرنا ممکن ہے اور اس سے نئے عالمی آرڈر میں اس کے کردار میں اضافہ ہوگا۔

اُنھوں نے کہا کہ جاپان اور ترکی مغربی دنیا اور غیر مغربی دنیا کے علاوہ آزاد خیال جمہوری ممالک اور طاقتور آمرانہ حکومتوں کے درمیان پل بن سکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مغربی سے مضبوط تجارتی تعلقات ہیں اسلئے جاپان اور ترکی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یوچی ہوسویا نے کہا کہ ترکی کے اسلامی ممالک کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات قائم ہیں جس کے پیش نظر وہ خطے میں اپنے تعلقات کو وسعت دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :