جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں امن کمیٹی کا اجلاس

ربیع الاول کے دوران امن و امان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی فضاء کو قائم رکھنے عیدمیلاد النبیؐ کے سلسلہ میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 17:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے عہدیداران اور علماء کرام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ماہ مقدس ربیع الاول کے دوران امن و امان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی فضاء کو قائم رکھنے عیدمیلاد النبیؐ کے سلسلہ میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ربیع الاو ل کے دوران امن و امان کے قیام ،جلوسوں اور ریلیوں کی سیکورٹی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر علماء کرام نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میںچیئرمین مرکزی سیرت کمیٹی صاحبزادہ محمد سلیم چشتی ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان ، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ، مولانا ضیاء المصطفی منور، علامہ حمید الدین برکتی ، مولانا فرید عباس ، محمد الطاف حسین سیفی ، عبدالرزاق، انتظامیہ آفیسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اشفاق گیلانی اور وحیدگنائی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ربیع الاول کی محافل11ربیع الاول کی ریلی،12ربیع الاول کے مرکزی میلاد جلوس ، سیرت کانفرنس سمیت دیگر تقاریب کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسعودالرحما نے کہاکہ مظفرآباد میں علماء کرام نے ہمیشہ مثبت اور مثالی طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے جس کی بدولت یہاں مثالی مذہبی،مسلکی ہم آہنگی ، اخوت بھائی چارے اور امن کی فضاء قائم ہے ۔

ماہ ربیع الاول کے دران مذہبی جماعتوں کی طرف سے ہمیشہ مثالی تعاون کیا جاتا ہے جس پر انتظامیہ تمام علماء کرام کی شکرگزار ہے ۔ انتظامیہ ماہ ربیع الاول کے دوران اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائے گی ، علماء کرام کی مشاورت سے جملہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ ٹریفک کی روانی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے ۔