نوازشریف، مریم نواز،حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے ہائیکورٹ میں جواب داخل کروادیا

بدھ 14 نومبر 2018 17:56

نوازشریف، مریم نواز،حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف، مریم نواز،حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے جواب داخل کروا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز، نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین اور ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کا نام ای اسی ایل میں شامل کیا جائے ۔

عدالتی حکم وزیر داخلہ نے جواب جمع کروا دیا ہے وزیرت داخلہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ مریم نواز، نواز شریف اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ حسن اور حسین نواز کی پاکستان واپسی پر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے اوراسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں ۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کاروائی 15روز تک ملتوی کردی ۔