پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر کا انعقاد

بدھ 14 نومبر 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ میں اقبال میموریل لیکچر کے حوالہ سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سابق صدر شعبہ فلسفہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی نے -"تشکیلِ جدید الٰہیاتِ اسلامیہ: اقبال کا ایک تاریخ ساز فکری کارنامہ"کے موضوع پر خطبہ پیش کیا۔ تقریب کی صدارت ممتاز دانشور اور اقبال شناس پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اکرم شاہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر شاہد گل نے ادا کیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلباء و طالبات کے ہمراہ دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں صدر شعبہ فلسفہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ بخاری نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو حل کرنے کے لئے فکری رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ماضی کی عظمت کے حصول کے لئے علامہ اقبال کے تصورات اور تعلیمات سے استفادہ کرنا پڑے گا۔