عالم اسلام اور عالمی برادری غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے اسرائیل پر دبائو ڈالے،الشیخ محمد احمد حسین

غزہ پر اسرائیلی بربریت نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی ،حملے صہیونی دشمن کے متواتر جرائم میں سے سنگین جرم ہے،مفتی اعظم فلسطین

بدھ 14 نومبر 2018 18:00

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی ہے۔ غزہ پرحملے صہیونی دشمن کے متواتر جرائم میں سے ایک سنگین جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی مثال نہیں ملتی۔ صہیونی فوج غزہ پرحملوں میں تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہے۔