اسرائیل غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی جارحیت فورا بند کرے،ترکی اور مصر کا مطالبہ

بدھ 14 نومبر 2018 18:00

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ترکی اور مصر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی جارحیت فورا بند کرے۔ترک ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست غزہ کی پٹی کے نہتے عوام پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کر کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر مصری حکومت نے بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی پرجاری حملوں کا سلسلہ بند کرنے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کیساتھ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔مصری حکومت نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ مصر کی مساعی سے غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جاری جنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :