سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب کی ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 18:00

سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب کی ملاقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصر کے سفیر نے راجہ محمد ظفر الحق کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ انہوں نے بطور سفیر 1985-86ء میں مصر میں خدمات سرانجام دی ہیں اور اس وقت ان کے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ، ثقافتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات اور مذہبی سکالرز کے وفود کے تبادلوں کو بھی مزید فروغ دیا جائے گا۔ راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ شیخ الازہر بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد میں تدریس کے شعبہ سے منسلک رہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملاقات کے دوران پاک۔مصر فرینڈشپ گروپ کو بھی مزید متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :