گزشتہ دس سالوں کے دوران 75 ہزار 344 ملین ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر

بدھ 14 نومبر 2018 18:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران 75 ہزار 344 ملین ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دلاور خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بتایا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران 75 ہزار 344 ملین ڈالر کے قرضے لئے گئے، ان میں 14 ہزار 286 ملین ڈالر آئی ایم ایف کا قرض ہے، ہماری ایکسپورٹس 24 سے 25 ملین ڈالر رہی ہے، ان میں 200 میلن ڈالر کی کمی آئی ہے، ایکسپورٹس میں کمی کی وجہ سے ہمیں نقصان کا سامنا ہے، زیادہ تر بیرونی قرضے اور امداد قومی اہمیت کے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے حاصل کی گئی، گزشتہ دس سال کے دوران کل 13140 ارب روپے کے ملکی قرضے لئے گئے، مکی قرضے بجٹ امداد کے لئے حاصل کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :