انتخابات 2018ء کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اراکین سنجیدگی سے کام کریں تاکہ مسئلے کے حل تک پہنچا جا سکے، سینیٹر ستارہ ایاز

بدھ 14 نومبر 2018 18:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا ہے کہ انتخابات 2018ء کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اراکین سنجیدگی سے کام کریں تاکہ مسئلے کے حل تک پہنچا جا سکے، کراچی میں فوڈ اتھارٹی معیاری فوڈ کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے مطالبہ پر انتخابات 2018ء کے حوالے سے جو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے اس میں تمام اراکین سنجیدگی سے کام کریں تاکہ مسئلے کے حل تک پہنچا جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر معیاری فوڈ کی فروخت کی وجہ سے دو بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا، سندھ حکومت اور سندھ فوڈ اتھارٹی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پورے کرے۔