سینیٹر سراج الحق سوڈان کے دورے پر روانہ،حافظ محمد ادریس قائم مقام امیر جماعت مقرر

بدھ 14 نومبر 2018 18:42

سینیٹر سراج الحق سوڈان کے دورے پر روانہ،حافظ محمد ادریس قائم مقام امیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق چار روزہ دورے پر سوڈان روانہ ہوگئے ہیں ۔ ملک میں اپنی غیر موجودگی کے دوران انہوں نے حافظ محمد ادریس کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کیاہے ۔

(جاری ہے)

حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام امیر جماعت کا حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے حافظ محمد ادریس سے حلف لیا ۔ اس موقع پر قائم مقام سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور ، محمد اصغر ، مولانا عبدالمالک و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق 19 نومبر کو واپس وطن پہنچیں گے ۔