چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،کمشنر کراچی

کچرے سے بجلی پیدا کرنے اورسمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کے منصوبے شروع کریں ، افتخارعلی شلوانی

بدھ 14 نومبر 2018 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر نے کیلئے چین کے تاجروں اور صنعتکاروں کو ہر ممکنہ حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو چاہیے کو وہ ترجیحا کراچی میںشہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں میں سرمایہ کریں ۔

کراچی میں سمندر کے پانی کو پینے کے لئے قابل استعمال بنانے ،کچرے سے بجلی پیدا کرنے اور ٹرانسپوٹ کے منصوبے بنانے کی ضرورت ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے تینوں شعبوں میں بی او ٹی کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجو د ہیں۔وہ اپنے دفتر میں چین کے ضلع نان چاوئن Nanchuan بیس رکنی سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پرایوان صنعت و تجارت حیدرآباد کے سابق صدر محمد شاہد اور دیگر عہدیداران، اور ارکان بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں کے لئے کراچی میں بھرپور سرمایہ کاری کے مواقع ہیں ۔ انھوں نے وفد کو پیشکش کی کہ وہ کراچی میں ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلا ش کریں جو نہ صر ف ان کے لیئے منفعت بخش ثابت ہوں بلکہ وہ کراچی کی ترقی اور شہر ی سہولتوں سے متعلق مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہون۔ وفد نے کمشنر کو کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد کراچی اور حیدرآبا د میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کر نے کے مواقع تلاش کر نا اورکراچی و حیدرآباد میں کچرا ٹھکانے لگانے، اربن مینجمنٹ ،پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر دیرپا بلدیاتی منصوبوں میں تعاون کے مواقع پر مشاورت کر نی ہے ۔

کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور چین لازوال دوستی کے رشتہ میں منسلک ہیں انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں دلسچسپی خوش آئیند ہے اس سے ملک کو اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی ۔۔ انھوں نے چینی سرمایہ کاروں کی توجہ دلائی اور کہا کہ کراچی میں پانی اور بجلی کی کمی کے مسائل ہیں اورماس ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ کراچی میںپانی کو صاف کرنے اور اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ماس ٹرانسپوٹ میں سرمایہ کاری بی او ٹی کی بنیا د پر کریں ۔ اس سلسلہ میں چینی کمپنیوں کو تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی