افغان حکام کا جنوبی صوبہ غزنی میں اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 60طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بدھ 14 نومبر 2018 19:38

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) افغان حکام نے جنوبی صوبہ غزنی میں اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 60طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا نے صوبہ غزنی پولیس کے ترجمان احمدخان سیرت کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کی رات اتحادی افواج نے اورزگان غزنی شاہراہ پرطالبان عسکریت پسندوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنا کر بمباری کی جس کے نتیجے میں نے کم از کم 60 طالبان جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق صوبہ غزنی کے اضلاع مالیستان اورجاگوری میں طالبان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جھڑپوں کے بارے تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان جھڑپوں میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو شدید جانی نقصان پہنچادیاگیاہے۔