اربوں روپے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت

جے آئی ٹی نے جیل میں انور مجید سمیت چاروں ملزمان سے تحقیقات کے لیئے بینکنگ کورٹ سے رجوع کرلیا

بدھ 14 نومبر 2018 19:38

اربوں روپے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) اربوں روپے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت، جے آئی ٹی نے جیل میں انور مجید سمیت چاروں ملزمان سے تحقیقات کے لیئے بینکنگ کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے درخواست پر ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اربوں روپے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نے جیل میں انور مجید سمیت چاروں ملزمان سے تحقیقات کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیئے۔ ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا سے تفتیش درکار ہے۔ اب تک ہونے والی تحقیقات میں پیش رفت کے لیے ملزمان سے تفتیش مطلوب ہے۔ چاروں ملزمان سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :