چوتھی مسلم کھتری چیمپیئن لیگ، صمد نے آل رائونڈ کھیل سے آخری میچ میں الیون اسٹا ر کو سرخرو کر دیا

الیون A لائینز 3 وکٹوں سے شکست ایونٹ سے باہر۔ صمد بر ق رفتار بولنگ 3 وکٹیں اور 46 رنز بنا نے پر مرد میدان بن گئے

بدھ 14 نومبر 2018 19:44

چوتھی مسلم کھتری چیمپیئن لیگ، صمد نے آل رائونڈ کھیل سے آخری میچ میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) الیون اسٹار نے اپنے آل رائونڈ میڈیم پیسر آل رائونڈ ر صمد کے طو فا نی اسپیل اور عمدہ بیٹنگ، ذیشان کی تیز اور سوئینگ بولنگ اوراسپنر یا سر کی گھو متی ہوئی گیندوں اور شاندار بیٹنگ کی بدولت مد مقابل الیون A لائینز کو 3 وکٹوں سے زیر کر کے دو میچوں میں ناکا می کے بعد تیسرے اور آخری لیگ میچ میں کامیا بی کے بعد بھی چوتھی مسلم کھتری T-20 چیمپیئن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سفر کا اختتام ہو گیا۔

دوسر ی جانب الیون A لائینز بھی حیران کن طور پر اپنے تینوں میچ میں ناکا می کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ فاتح ٹیم کے آل رائونڈ ر صمد نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور شا ندار میڈیم فاسٹ بولنگ کے ذریعے 22 رنز کے عوض 3 حریف بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ گلبرگ میں الیون A لائینز سی سی کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹسمینوں کو آزما نے کا فیصلہ سو دمد ثابت نہ ہوا جب ان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اووز سے 9 گیندیں قبل ہی صرف128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

رضوان واڈا نے تن تنہا الیون اسٹار کی طوفا نی بولنگ کا مقابلہ کیا اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف31 گیندوں پر جارحا نہ نصف سنچری 61 رنز کی خوبصورت اننگ تراشی، رضوان نے اپنی اننگ کے دوران 10 مرتبہ گیند کو بائونڈ ری لائین کی سیر کرائی جبکہ ایک چھکا بھی لگایا مگر بد قسمتی سے ان کی یہ کارکر دگی ان کی ٹیم کومسلسل تیسری شکست سے بچانے کے لیے ناکافی رہی،بلال13 اور عقیل 10 رنز جوڑ سکے ۔

ذیشان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 19 ، صمد نے 22 اور یاسر نے 23 رنز دے کرا لیون A لائینز کے 3-3 بیٹسمینوں کو گرائونڈ سے واپسی کا پروانہ تھمایا۔ جو ابی بیٹنگ میں الیون اسٹار نے مطلوبہ 129 رنز کا ہد ف مقررہ 20 ویں اوورز کی چوتھی گیند پر 7 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ مستند آل رائونڈ ر صمد نے بولنگ کے بعد شاندار ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز کی می وننگ باری میں 53 گیندوںکا سامنا کیا اور 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا، ایک اور آل رائونڈ ر نے بھی بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور 39 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 40 رنز کی قیمتی اننگ کھیلی۔

دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کی 87 رنز کی شاندار میچ وننگ شراکت بھی رہی۔ اسپنر عقیل واڈا نے 14 ، لیفٹ آرم میڈیم پیسر طلحہ نے 20 رنز کے عوض 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، آل رائونڈ ر رضوان واڈا نے 24 رنز اور نعمان نے 25 رنز دے کر 1-1 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ امپائرنگ کے فرائض شکیل احمد اور محمد فراز نے انجام دیئے جبکہ آفیشل اسکورر محمد حسنین تھے۔

متعلقہ عنوان :