پاکستان میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

معیشت کا فروغ ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے ہم افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے فروغ کے خواہاں ہیں ،ْشاہ محمود قریشی

بدھ نومبر 20:48

پاکستان میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں کی وزارتِ خارجہ میں وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معیشت کا فروغ ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے ہم افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ملاقات میں جنوبی افریقہ، تیونس، کینیا، الجزائر، سومالیہ، سوڈان، مراکش، موریسیش، نائجیریا، مصر اور لیبیا کے سفیر موجود تھے۔پاکستان میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں نے وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو فرداً فرداً مبارکباد پیش کی۔