Live Updates

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،

عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

بدھ 14 نومبر 2018 20:48

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت سے مکمل کیا جائے گا۔ صوبے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ترقی کے ثمرات لے کر جائیں گے۔میرا تعلق پسماندہ ترین علاقے سے ہے۔میں ان علاقوں کے مسائل بخوبی جانتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیم، صحت، زراعت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صنعت کے شعبوں میں مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات