افغان حکام نے ایس پی طاہر داوڑ کا سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کر دی

بدھ 14 نومبر 2018 20:48

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) افغان وزارت خارجہ کی جانب سے ایک لاش کے ساتھ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کا سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان وزارت خارجہ کے مطابق لاش گزشتہ روز ننگر ہار صوبے کے ضلع دور بابا میں مقامی افراد کو ملی تھی۔

(جاری ہے)

افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔افغان حکام نے بتایا کہ لاش کے ساتھ ایس پی طاہر خان کا سروس کارڈ بھی ملا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لاش کو کاغذی کارروائی کے بعد جلال آباد میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے حکام کے حوالے کیا جائیگا ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ افغان سفارتخانہ کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہے جبکہ کابل میں بھی پاکستانی سفارتخانہ گزشتہ شب سے افغان وزارت خارجہ امور کے ساتھ رابطہ میں ہے۔