ڈونلڈ ٹرمپ کی دیوالی پر ٹوئیٹ، ہندوؤں کا تذکرہ کرنا ہی بھول گئے

امریکی صدر دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں دیا جلاتے ہوئے

بدھ 14 نومبر 2018 20:51

ڈونلڈ ٹرمپ کی دیوالی پر ٹوئیٹ، ہندوؤں کا تذکرہ کرنا ہی بھول گئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پرٹوئیٹ کی جس میں کئی مذاہب کا ذکر کیا تاہم ہندوؤں کا تذکرہ کرنا بھول گئے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم دیوالی منانے کے لیے جمع ہوئے ،ْجو امریکا اور پوری دنیا میں بدھ متوں، سکھوں اور جین مذہب کے ماننے والوں کا تہوار ہے، ہزاروں لوگ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ دیا جلانے اور نئے سال کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے مذکورہ پیغام کو 2 مرتبہ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کیا گیا تاہم ہر مرتبہ اس میں ہندوؤں کا تذکرہ رہ گیا۔اپنے اگلے ہی پیغام میں انہوں نے ہندوؤں کا بھی تذکرہ کر ڈالا اور لکھا کہ وائٹ ہاؤس کے روزویلٹ روم میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا ،ْیہ لوگ بہت بہت خاص ہیں!۔