پمز کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئر ٹرانسفارمر طبی سمپوزیم 7دسمبر کو ہوگا

بدھ 14 نومبر 2018 21:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئر ٹرانسفارمر طبی سمپوزیم 7سی8 دسمبر کو منعقد ہوگا۔ بدھ کو پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ امجد محمود نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سمپوزیم کے سائنسی پروگرام میں سابق کانفرنس ورکشاپ اور دو روزہ سائنسی سیشن شامل ہے جن میں آرٹ لیکچرز، اجتماعی سیشن، مفت مواد اور پوسٹر اور پریذینٹیشنز شامل ہیں۔

سمپوزیم کے رجسٹرڈ شرکت کنندگان کو مکمل حاضری پر 08 CME کریڈٹ آورز ملیں گے جبکہ صرف ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو 04 CME آورز ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ملک کا ایک بہترین ہسپتال ہے جوکہ پری گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈاکٹروں کے لیے ایک بہترین تدریس گاہ اور تربیتی ہسپتال بھی ہے۔

(جاری ہے)

1986ء میں اس کے آغاز کے بعد سے ہی سینکڑوں ڈاکٹروں نے اس معروف انسٹیٹیوٹ سے اپنی تعلیم و تربیت مکمل کی اور دنیا کے مختلف حصوں میں اور پمز میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پمز میں ہونے والا سمپوزیم گریجویٹ ڈاکٹروں کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہے۔ پمز کے مختلف معزز فیکلٹی ممبران کی طرف سے بھی 17 سے زائد لیکچرز منعقد کیے جائیں گے۔پمز اور دیگر ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز ان ورکشاپوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی تکنیکی اور تعلیمی مہارت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ورکشاپ میں شرکت کے لیے ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد پہلے رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔

رجسٹریشن پمز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ یہ تمام ورکشاپیں پمز میں منعقد کی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات پمز کی ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا سرجری اور الائیڈ ورکشاپ میں پیروگنکاسک لیپروسکوپی، پیور کے ذریعے جراحی اسکرینگ اور کولپوپپی پروفیسر طاہر اقبال کی طرف سے ایمرجنسی مینجمینٹ ، ڈاکٹر عرفہ منصور کی طرف سے انکوپلاسٹک بریسٹ سرجری پر لیکچر دیںگے۔

انہوں نے بتایاکہ میڈسن اور الائیڈ ورکشاپ میں ایج آئی وی مینجمنٹ ورکشاپ پر پروفیسر رضوان قاضی ، ذیابیطس پر پروفیسر شاہ جی صدیق اور بچوں میں ذیابطیس پر ڈاکٹر گل بن شاہد ، پروفیسر ہاشم رضا ، پروفیسر روف نیاز ی کی طرف سے انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ ڈاکٹر نعیم ملک کی طرف سے ، ڈاکٹر مظہر کی طرف سے ای سی جی پر ورکشاپیں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر عائشہ اسانی کی طرف سے بریسٹ پروفیسر لبنی نسیم کی طرف سے ڈرمپاتھ اور ڈاکٹر حسن عباس ظہیر کی طرف سے امینوہماٹالوجی اور پروفیسر شاہلہ ضمیر کی طرف سے الٹراسائونڈ اور صائمہ صنوبر کی طرف سے نرسنگ کے شعبے سے متعلق ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :